جیل جانا چھوٹی بات ہے ملک کیلئے جان قربان کر سکتا ہوں، عمران خان

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے جیل جانا چھوٹی بات ہے ملک کیلئے جان قربان کر سکتا ہوں، عمران خان نے کہا زندگی کے آخری لمحے تک ان چوروں، ڈاکوؤں کے خلاف لڑتا رہوں گا میں ان کے خلاف جہاد کر رہا ہوں.

اے آر وائی کو خصوصی انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ رپورٹس مل رہی تھیں مگر یقین نہیں تھا کہ یہ سازش کامیاب ہو گی قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ امریکی دھمکی نے ملک کو کیا نقصان پہنچایا.

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف سازش میں ملوث ہیں، امریکا کی حالیہ دھمکی شرمناک واقعہ ہے میں نے سائفر کو کابینہ میں رکھا اور منٹس بتائے، قومی سلامتی کونسل میں سروسز چیفس نے بھی کہا مداخلت ہوئی.

عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف اور زرداری ہمارے بندے توڑنے کیلئے ان سے مل رہےتھے جنہوں نے ہمیں چھوڑا یہ پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن وقت ہےآزاد بن کر رہنا ہے یا غلام، میں نے آزاد خارجہ پالیسی کی بات کی تھی امریکا مخالف نہیں.

انھوں نے کہا چیف جسٹس بہترین آدمی ہیں ان کی سربراہی میں کمیشن بننا چاہیے، عمران خان نے کہا جب ان چوروں اور دو ڈاکو فیملیز کا دور آیا تو پاکستان بہت نیچے چلا گیا، زرداری اور نواز شریف کامقصد صرف پیسے بنانا تھا ان کی ساری زندگی جھوٹ پر گزری ہے.

انھوں نے کہا کہ یہ لوگ اسی لئے کہتے ہیں سائفر جھوٹ ہے یہ پتلے لاکر بٹھا دیئے یہ بیس پچیس سال ایک دوسرے کو چور ،کرپٹ کہتےتھے آج کہتے ہیں بیگرز آر ناٹ چوزرز، تیس سال ملک کو بیگرز بنایا کس نے ہے؟

عمران خان نے کہا اگر آج ہم نے ان کو رہنے دیا تو یہ ملک کی بدقسمتی ہوگی، ملک کو عالمی سامراج کےہتھکنڈے سے نکالنے کیلئے ان سے جان چھڑانا ہو گی.

Comments are closed.