ملک بھر میں عید الفطر آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے

اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام)ملک بھر میں عید الفطر آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے، خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز عید تھی تاہم ہزارہ ڈویژن کے 8اضلاع میں بھی آج ہی عید ہے۔

کراچی، لاہور، راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں عید اجتماعات ہوئے وفاقی دارالحکومت میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا۔

لاہور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع تاریخی بادشاہی مسجد میں ہوگاجبکہ کراچی اورکوئٹہ سمیت ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں عید الفطر کے اجتماعات میں ملک کی سالمیت، ترقی اور بقاءکے لیے دعائیں کی جائیں گی۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھی عید الفطر روایتی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

پاکستان میں 2 عیدیں منائی گئیں ، کےپی میں منگل کو عید تھی جبکہ باقی ملک میں آج عید ہے ،مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کااعلان کرکے بتا دیا تھا کہ عید منگل کو ہو گی۔

خیبر پختونخوا کی زونل کمیٹی کے اجلاس میں بھی سترہ شہادتیں ملنے کی تصدیق ہوئی،دو شہادتیں ضلع کرک، بارہ شہادتیں سڑزوئی اور تین مردان سے موصول ہوئیں۔

پشاور کی مسجد قاسم علی خان کی مقامی کمیٹی کے چیئرمین مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے 17 سے زائد شہادتوں کی روشنی میں  بروز پیر 2 مئی کو عیدالفطر منانے کا اعلان کیا.

خیبرپختونخوا کی زونل کمیٹی اور مسجد قاسم علی کے اعلان کے بعد معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بھی رؤیت ہلال کا اعلان کردیا۔

بیرسٹر سیف نے کہاخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئی ہیں، اس لئےخیبرپختونخوا حکومت نے پیر 2 مئی کو سرکاری طور پر عید الفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے.

بیرسٹرسیف نے کہا کل صوبے بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی، بعد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی ٹوئٹر پر پیغام میں لوگوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

اس سے قبل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اسلام آباد میں چیئرمیں عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس ہوا، کراچی، کوئٹہ اور لاہور کی زونل کمیٹیوں کی اطلاعات پر چاند نظر نہ آنے کااعلان کیا گیا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عید کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ،انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ملکوں میں عید الفطر کل منائی گئی ، برطانیہ میں بھی پیر کو عید ہوئی ہے جب کہ افغانستان میں اتوار کو عید منائی لی گئی تھی ۔

Comments are closed.