عمران خان ایک فتنہ ہے ملکی مفاد میں اسے جلد کچل دیا جائے، مریم نواز

فوٹو: فائل

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان ایک فتنہ ہے ملکی مفاد میں اسے جلد کچل دیا جائے، مریم نواز کا کہنا تھا ایسا کرنے میں ملک کا ملک کا فائدہ ہے۔

گورنر ہاوس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے فتنے کا نام ہے، اس فتنے کو جتنی جلدی کرش کرکے اس کی اصل جگہ پرپہنچادیں ا۔

لیگی رہنما کا کہا تھا کہ جتنے بڑے چیلنجز ہیں اتنا ہی بڑا ارادہ ہے، ہم پنجاب اور پاکستان کے عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، عمران خان نے سیاسی دشمنی میں مدینے کے تقدس کا بھی خیال نہیں رکھا۔

انھوں نے الزام لگایا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت یہ واقعہ پیش آیا، مسجد نبوی واقعے پر پاکستان میں بھی قانون حرکت میں آئے گا، مقدس مقام کی بے حرمتی ہوئی ہے۔

مریم نواز نے حمزہ شہباز کی حلف برداری میں روڑے اٹکانے سے متعلق سوال پر کہا کہ جس طرح انہوں نے آئین اور قانون کو پاؤں کے نیچے کچلا، پی ٹی آئی کے لوگ اگر اب کچھ کریں تو ان کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے پھینکنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ یہ لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، تاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ مطالبہ کس سے کررہی ہیں کیونکہ اب تو خود ان کی حکومت ہے ۔

Comments are closed.