عمران خان چینی سفارتخانہ پہنچ گئے، چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم عمران خان چینی سفارتخانہ پہنچ گئے، کراچی میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

چئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں چینی سفارتخانےکا دورہ کیا اور پاکستان میں چینی سفارتخانے کی ناظمہ الامور سے خصوصی ملاقات کی۔

عمران خان نے کراچی میں دہشت گردی کے نتیجے میں چینی اساتذہ کی اموات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا، انھوں نے کہا چین ایک مہربان ہمسایہ نہایت اعتماد دوست ہے۔

چئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے واضح کیا کہ پاکستان اور چین کے مابین بڑھتی ہوئی کثیرالجہتی شراکت داری دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے۔

سابق وزیراعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی اساتذہ کو نشانہ بنانے کے پیچھے پاک-چین اشتراک کو نقصان پہنچانے کے ناپاک عزائم کار فرما ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام باہم ملکر فتنہ پرور عناصر کو شکست دیں گے،چینی حکومت اور عوام کےُساتھ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کےشریک ہیں۔

چینی سفارتخانے کے دورے کے موقع پروائس چئرمین شاہ محمود قریشی اور ایوانِ بالا میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم اور سابق ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Comments are closed.