شاہد خان آفریدی اور محمد یوسف مسجد نبوی میں نعرہ بازی کے واقعہ پر رنجیدہ

کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام )شاہد خان آفریدی اور محمد یوسف مسجد نبوی میں نعرہ بازی کے واقعہ پر رنجیدہ ہیں،وزیراعظم کے وفد کے خلاف سعودی عرب میں نعرہ بازی پر شاہد آفریدی کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے اورانھوں نے اس عمل پر ناپسندیدگی کااظہار کیا ہے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں آواز بلند کرنے کی بھی ممانعت ہے مگر ہم اپنی سیاسی دشمنیاں نبھانے کے لیے حرم کی حرمت تک بھول گئے۔

شاہد آفریدی نے کہاکہ ہم ریاست مدینہ کے تقدس سے بھی منکر ہو گئے، نعرے لگانے والوں کی پہچان تو ہو جائے گی لیکن پاکستان کی شناخت کو آج ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

سابق کرکٹر محمد یوسف نے بھی مسجد نبوی ﷺمیں پیش آنے والے واقعے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ٹوئٹ میں کہا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد پہلی بار خانہ کعبہ کو دیکھ کر چیخ نکل گئی تھی۔

روضہ رسول ﷺپر آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے تھے، یہ وہ جگہیں ہیں جہاں پہنچ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ روضہ رسول ﷺ پر جو کچھ ہوا وہ دیکھ کر پوری امت کی طرف سے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتا ہوں

Comments are closed.