جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 2 جوان شہید

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ، دو اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے.

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔

سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے موثر جواب دیا، فائرنگ کے تبادلے میں دو سپاہی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

شہداء میں بنوں کے 26 سالہ لانس نائیک عمر علی خان اور ڈی آئی خان کے 23 سالہ سپاہی محمد سراج الدین شامل ہیں، علاقے میں کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔

Comments are closed.