مفتاح کی ہَڑبڑاہٹ و بُڑبڑاہٹ سے جہالت عیاں ہے،شیریں مزاری

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) تحریک انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے وزیر خزانہ مفتاح اسمعایل کے بیان پر انھیں آڑے ہاتھوں لیاہے۔

شیریں مزاری نے ایک بیان میں کہا مفتاح اسماعیل کو شرم آنی چاہیے کہ امریکہ کی خوشامد کرتے ہوئے امر بالمعروف جیسے بنیادی اسلامی تصور کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ مفتاح کی ہَڑبڑاہٹ و بُڑبڑاہٹ سے جہالت عیاں ہے،شیریں مزاری نے کہا اسے احساس ہی نہیں مزاق کس بات پر اڑا رہاہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی سینئررہنما کا کہنا تھا کہ اوباشوں کے اس ٹولے کے لیے کیا کچھ بھی مقدس نہیں؟

واضح رہے امریکہ میں موجود وزیر خزانہ نے عمران خان اور پی ٹی آئی پر طنز کرتے ہوئے امر بالمعروف کے حوالے سے بھی تمسخر اڑایا تھا جس پر شیریں مزاری کا سخت ردعمل سامنے آیاہے۔

مفتاح اسماعیل ان دنوں آئی ایم ایف سے قرض پروگرام پر بات کرنے کےلئے امریکہ کے دورے پر ہیں اور آمدہ اطلاعات کے مطابق انھوں نے مالیاتی ادارے کی شرائط مان لی ہیں۔

Comments are closed.