حمزہ شہبازکے حلف کےلئے پنڈال سجا رہ گیا، حلف پھر ملتوی

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) حمزہ شہبازکے حلف کےلئے پنڈال سجا رہ گیا، حلف پھر ملتوی. طیارہ بھیجنے کے باوجود چیئرمین سینیٹ نہ آئے تو وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری تقریب ایک بار پھر ملتوی کرنا پڑ گئی۔

وزیراعلی پنجاب کی حلف برداری کےلئے گورنر ہاوس میں پنڈال سجا یا گیا تھا اور تقریب میں شرکت کےلئے چھ سو مہمان بھی مدعو کئے گئے تھے ۔ بڑے بڑے بینرز لگائے گئے تھے جس میں آج حلف برداری کے خوش آمدید کی تحریر یں اور مبارکبادیں شامل تھیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلی پنجاب سے حلف لینے کے لئے صدر مملکت عارف علوی کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے نام کا مشورہ دیا تھا۔

حمزہ شہباز کی بطوروزیراعلیٰ حلف برداری تقریب تو ہوئی اور پینڈال بھی سجایا گیا تاہم چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی لاہور نہ پہنچے اور خصوصی طیارہ خالی لوٹ گیا، جس کے بعد حمزہ شہباز کی حلف برداری تقریب دوسری بار ملتوی کرنا پڑی۔

ادھر اسلام آباد میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلی پنجاب حلف لینے کے معاملہ پر بھی مشاورت کی گئی۔

Comments are closed.