ٹاک ٹاک نےپاکستان میں 65لاکھ سے زائد ویڈیوز حزب کردیں

The download page for ByteDance Ltd.'s TikTok app is arranged for a photograph on a smartphone in Sydney, New South Wales, Australia, on Monday, Sept. 14, 2020. Oracle Corp. is the winning bidder for a deal with TikTok’s U.S. operations, people familiar with the talks said, after main rival Microsoft Corp. announced its offer for the video app was rejected. Photographer: Brent Lewin/Bloomberg

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ٹاک ٹاک نےپاکستان میں 65لاکھ سے زائد ویڈیوز حزب کردیں۔دنیا بھر میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر8 کروڑ 97 لاکھ 94 ہزار ویڈیوز کو ہٹا دیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹاک ٹاک کی طرف سے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں، بتایاگیاہے کہ یکم اکتوبر 2021 سے 30 دسمبر2021 تک تک اتنی بڑی تعداد میں ٹک ٹاک ویڈیوز کو حذف کیا گیا۔

اس سارے مواد کے خلاف کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیاجب کہ عالمی سطح پر پر 8 کروڑ 97 لاکھ 94 ہزار ویڈیوز کو ہٹا دیاگیا۔

حذف کی جانے والی ویڈیو میں ہراساں کرنے ، دھونس دھمکی ، نفرت انگیز رویے ، پر تشدد اور انتہا پسندی پر مبنی ویڈیو شامل تھیں۔94.1 فیصد ویڈیوز پوسٹ کیے جانے کے محض 24 گھنٹوں کے اندر کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کے باعث حذف کی گئیں۔

اسی طرح 95.2 فیصد ویڈیوز کسی استعمال کرنے والے کی جانب سے رپورٹ کیے جانے سے قبل اور 90.1 فیصد ویڈیوز ایسی بھی تھیں جو کہ کسی شخص کے دیکھنے سے قبل ہی حزف کردی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق حزف کی گئی ویڈیوز رپورٹ کی گئی تھیں جب کہ کمیونٹی گائیڈلانز کی خلاف ورزی پر ٹاک ٹاک انتظامیہ نے خود بھی کارروائی کی ہے اس کے علاوہ انضباطی کارروائی بھی کی گئی ہے۔

Comments are closed.