امریکہ کی عمران خان اور امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی ملاقات پر وضاحت

State Department spokesperson Ned Price speaks during a press briefing at the US State Department in Washington, DC, on January 24, 2022. (Photo by Patrick Semansky / POOL / AFP)

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکہ کی عمران خان اور امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی ملاقات پر وضاحت سامنے آئی ہے دونوں کی ملاقات پر امریکی میڈیا نمائندوں نے سوالات اٹھائے تھے.

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس سے پریس کانفرنس کے دوران ملاقات کی تفصیلات اور حوالہ پوچھا گیا تھا کہ عمران خان اورالہان عمر کی ملاقات کس حیثیت سے تھی۔

ان سے سوال کیا گیا کہ کیا الہان عمر پاکستان میں بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی کر رہی ہیں؟ جس پر نیڈ پرائس نے جواب دیا کہ الہان عمر پاکستان میں بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کر رہیں۔

اس پر مزید بات کرنے کی بجائے ترجمان کا کہنا تھا کہ الہان عمر اور عمران خان کی ملاقات سے متعلق جاننا ہے تو کانگریس ویمن کے دفتر سے رابطہ کیا جائے۔

خطے صورتحال پر بات کرتے ہوئے نیڈ پرائس نے کہا کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے تاہم اس کی وجوہات پر بات نہیں کی.

واضح رہے امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی تھی ، جس میں الہان عمر نے کہا تھا کہ میں ایک عرصے سے آپ سے ملاقات کی خواہاں تھی۔

اس ملاقات میں بھارت میں ہندوتوا نظریے اور مسلمانوں پر اس کے تباہ کن اثرات پر بھی گفتگو کی گئی، الہان عمر نے اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے عمران خان کی خدمات کو سراہا.

امریکی رکن کانگریس نے یہ بھی کہا تھا کہ
اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے عمران خان نے قابل قدر قیادت پیش کی اور یقیناً اس سے سوچ بدلنے میں مدد ملے گی.

Comments are closed.