پاکستان کرکٹ ٹیم کے دور ہ نیدر لینڈ کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا

فوٹو: فائل

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دور ہ نیدر لینڈ کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا ، پاکستانی اسکواڈ کااعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق کرکٹ ٹیم کے دورہ نیدرزلینڈ کا شیڈول جاری کر دیا ہے، تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز اگست میں روٹرڈم میں کھیلی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 16، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ اس سے قبل یہ سیریز جولائی دو ہزار بیس میں کھیلی جانی تھی۔

پاکستان اور نیدر لینڈ سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث سیریز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی تاہم اب نیدر لینڈ کی درخواست پر شیڈول کااعلان کیا گیاہے۔

http://

پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، دونوں ٹیمیں دو ہزار تین کے بعد پہلی مرتبہ مدمقابل ہوں گی۔

امید کی جارہی ہے پاکستان کے نیدر لینڈ کیلئے اعلان کردہ ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا تاہم مین سٹریم پلیئر کپتان بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

Comments are closed.