مقابلے کااعلان،توشہ خانہ تحائف خریدنے اعتراف،مونس الہٰی کو خراج تحسین

فوٹو: اسکرین گریب

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد کی کال، مقابلے کااعلان،توشہ خانہ تحائف خریدنے اعتراف،مونس الہٰی کو خراج تحسین پیش کیا۔

لاہور جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا نوجوانوں تیار رہنا کسی بھی وقت اسلام آباد کی کال دے سکتاہوں،امپورٹڈ حکومت نامنظور کہہ کر حکومت نہ تسلیم کرنے کا عہد کیا اور ہر صورت مقابلے کااعلان کیا ۔

اپنے خطاب کے دوران عمران خان نے توشہ خانہ تحائف خریدنے کااعتراف کیا اور کہا یہ 15فیصد دے کر خریدتے رہے میں نے50فیصد ادائیگی کرکے خریدے اور ان پیسوں سے بنی گالہ میں عوام کیلئے سڑکیں بنائیں۔

عمران خان نے حکومت کے ساتھ کھڑے رہنے پر اپنے اتحادی مونس الہٰی کو خراج تحسین پیش کیا، سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق ڈپٹی قاسم سوری کو تحریک انصاف کے ہیرو قرار دیئے۔

کہا جو لوگ باہر سے ڈکٹیشن لینے کے عادی تھے انھیں میری خارجہ پالیسی پسند نہیں آئی، امپورٹڈ حکومت مسلط کرنے میں مقامی میر جعفر اور میر صادق کام آئے ان کے علاوہ بھی کچھ چہرے ہیں۔

انھوں نے کہا الیکشن کمیشن نہیں سپریم کورٹ تینوں بڑ ی پارٹیوں کی فارن فنڈنگ پر کمیشن بنائے ،صرف پی ٹی آئی کے خلاف سازش نہیں کرنے دیں گے، بطور وزیراعظم سب سے کم اخراجات کئے ۔

عمران خان نے کہا کہ سندھ سے پولیس لا کر اسلام آباد کے سندھ ہاوس میں بندکیاگیا ، لوگ بکروں کی طرح بک رہے ہیں بولیاں لگ رہی ہیں، میں عدلیہ سے پوچھتا ہوں کیا یہ آئین کی خلاف ورزی نہیں ہے؟

ایف آئی اے کے آفیسرز کو شہباز کے کیس نکالنے پر ایف آئی اے آفیسرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انھوں نے کہاکہ شہباز کا بیٹا بھاگا، نواز شریف کے بیٹے بھاگے، اسحاق ڈار بھاگا اس کے بیٹے بھاگے اور آج یہ کرپٹ ٹولہ ملک پر مسلط کردیاگیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا ایک بچے کو چیئرمین بنادیا جس کو اردو نہیں آتی ، نواز شریف پرچیاں پڑھنے والے۔ مریم نواز جس نے ایک گھنٹہ کبھی کام نہیں کیا ، لیکن ان کی پارٹیوں والے نہیں سوچتے کہ کیوں کوئی اور اوپر نہیں آ سکتا۔

ان غلاموں نے رمزی یوسف ، ایمل کانسی کو پکڑ کر امریکہ کے حوالے کردیا، امریکی عدالت میں ایمل کانسی کے وکیل نے کہا پاکستانی ڈالر کیلئے اپنی والدہ بیچ دیں ، تب یہاں نوازشریف کی حکومت تھی، ہم نہیں بیچیں گے ۔

ملا ضیف پاکستان کے سفیر تھے سفارتی آداب دیکھے بغیر ان غلاموں نے پکڑ کر امریکہ کے حوالے کردیا، قبائلی اضلاع میں اور سوات میں لوگوں بے دخل کردیا گیا، مراد سعید کی والد ہ اور زتارج کا بھائی خود کش حملے میں زخمی ہوئے۔

ہمیں کسی کی خاطر قربان کیا گیا ہمیں دنیا میں ذلت ملی، اسامہ کوایبٹ آباد میں پکڑا گیا تو تین دن کوئی بولا نہیں، اوباما نے کہا جب تین دن زرداری کو فون کیا تو اس نے آگے سے مجھے مبارک دی ۔ میں سمجھ رہا تھا کہ غصہ کرے گا۔

فوج کی تعریف کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہماری بہادر فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوتے ، انھوں نے کہا کہ ہماری فوج مشرف کے غلط فیصلے کا بھی ساتھ دے کر پاکستان کو شام نہیں بننے دیا۔

عمران خان نے خطاب کے دوران علامہ اقبال کا ایک شعرپڑھنے کی ناکام کوشش بھی کی ، جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتائی ۔۔ تک پہنچ کر موضوع بدل لیا۔

Comments are closed.