وزیراعظم کی کرسی کو کاروبار بنایا ہوا تھا،گھڑی 18 کروڑ کی بیچی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے 58 تحفے اپنے پاس رکھے اور ٹیکس ریکارڈ کے مطابق انکی پوری زندگی کی آمدنی سے زیادہ ہیں.

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کرسی کو کاروبار بنایا ہوا تھا،گھڑی 18 کروڑ کی بیچی، مریم اورنگزیب نے کہا یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نےتحائف کا 50 فیصد ادا کیا تھا یہ پھر جھوٹ بول رہے ہیں.

انھوں نے کہا کہ آپ کہیں 20 فیصد پر ریٹین کیا تھا 50 فیصد جھوٹ ہے، 20 فیصد پر ریٹین کرنے کے بعد دسمبر2018 میں50 فیصد ہوا تھا، 3 کروڑ دے کر14 کروڑ کی چیزوں کو ریٹین کیا گیا۔

وزیرِ اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ ایف بی آر ریکارڈ کے مطابق عمران خان کی اہلیہ نے آخری بار ٹیکس ریٹرن2018 میں جمع کرایا اور 2018کےریکارڈ کے مطابق عمران خان کا نام ان کی اہلیہ کیساتھ نہیں ہے.

مریم اورنگزیب نے کہا بنی گالہ سے وزیراعظم آفس تک ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، وزارت خارجہ کو بائی پاس کرکے سائفر سیلڈ لفافے میں سیکریٹری کے ذریعے بھیجا گیا، سائفر بھی خود لکھوایا گیا، نقلی خط کا بیانیہ بنایا.

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کچھ خطوط پاکستان کےعوام کے پاس بھی ہیں، دوسروں کے مرحوم والدین کا حساب مانگتے ہیں اب اپنا زندگی کا حساب دو، پاکستان کےعوام کو منی ٹریل دیں اس میں آپکی مرضی نہیں چلے گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کل چیخ کر بات کررہے تھے کہ ن لیگ سے فارن فنڈنگ کا سوال کریں، ن لیگ کی فارن فنڈنگ پر الیکشن کمیشن نے کمیٹی بنادی تھی، فرخ حبیب سےکہا تھا کہ اگر ثبوت ہیں تو سامنے لےآئیں.

انھوں نے کہا پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کمیٹی میں آج تک کوئی اعتراض نہیں لگا سکی جبکہ اسٹیٹ بینک نےبھی ن لیگ کی فنڈنگ پرالیکشن کمیشن کوکوئی مراسلہ نہیں بھیجا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے جلسوں میں منظم مہم چلائی جارہی ہے، عمران خان کو پتہ ہے کہ ان کے پاس اب صرف روبوٹس ہی رہ گئےہیں، اداروں کیخلاف مہم جوئی پرایف آئی اے، پی ٹی اے کو ہدایات کردی ہیں کہ ربوٹک ٹوئٹس پر کارروائی کریں.

وزیر اطلاعات نے کہا ادارے کو ہدایت کی ہے جہاں سے ربوٹک سافٹ ویئر انسٹال ہیں وہ بھی پتہ لگایا جارہا ہے، شناخت پریڈ کا کام شروع ہوچکا ہے جلد ہی سب کیخلاف کارروائی کی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے پاس عوام کو بتانے کیلئے کوئی جواب نہیں ہے، یہ اپنی لوٹ مار چھپانے کیلئے کنٹینر پر چڑھ کر گفتگو کررہے ہیں، عوام عمران خان سے2018میں کیے وعدوں پر ضرور سوالات کریں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ہر سمری کے ذریعے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا، اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے چینی اور گندم پہلے ایکسپورٹ پھر قلت اور پھر امپورٹ کی گئیں.

ان کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا ان سب کیخلاف کارروائی ہوگی، کرپشن کے ثبوت نہ ہوتے تو ثبوت نہ ہوتے تو فرح صاحبہ فرار نہ ہوتیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ این سی اے اور پاکستانی عدالتوں میں ثبوت تک نہیں دے سکے، انسولین اور کینسر کی دوائیاں سب سے زیادہ مہنگی کی گئیں۔

ایک سوال کے جواب پر کہا کہ بلوچستان سے متعلق اخترمینگل کے مؤقف کی تائید کرتے ہیں، انشااللہ اخترمینگل کابینہ کاحصہ بھی بنیں گے، بہت جلد باقی وزیر بھی دوسری قسط میں حلف لیں گے

یہ بھی کہا کہ عمران خان اقتدار سے اپنے اعمال اور کارکردگی کی وجہ سے گئے،تاریخ میں پہلی بار آئینی طریقےسے وزیراعظم کو پارلیمان سے ہٹایا گیا، یہ میڈیا اور پارلیمان کی آواز بند کرتے رہے، شہبازشریف کو جیل میں نماز پڑھنے کیلئےکرسی نہیں دی جاتی تھی.

آج وزیراعظم کی کرسی پر وہ شخص ہے جو بڑےدل کا مالک ہے، عمران خان کی سیکیورٹی کے جوخدشات آئے تھےاس پر وزیراعظم نےاحکامات دیئے اور عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے صوبوں کو بھی ہدایات دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2018سے2022 تک انکی اپنی امپورٹڈ حکومت تھی جس کا ازالہ کر رہےہیں، شہزاد اکبر بھاگ گئے ہیں انکےخلاف ثبوت ہونگے تو ہمیں واپس لانا آتا ہے۔

طارق فاطمی کو خارجہ امور کے عہدے سے ہٹانے کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ طارق فاطمی سے متعلق پروپیگنڈا کیا جارہا ہےجس میں حقیقت نہیں۔ درحقیقت طارق فاطمی کو وزیراعظم شہبازشریف زیادہ ذمے داریاں دینے جارہے ہیں.

Comments are closed.