عمران خان جلسہ ،لاہور میٹرو، اورنج ٹرین بند، نیٹ میں تعطل

لاہور (زمینی حقائق ڈاٹ کام) عمران خان جلسہ ،لاہور میٹرو، اورنج ٹرین بند، نیٹ میں تعطل کا خدشہ ہے، ذرائع کے مطابق بعض علاقوں میں بجلی بھی بند ہے.

تحریک انصاف آج مینار پاکستان پر جلسہ شیڈول ہے اور لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی خدشات ظاہر کئے گئے ہیں.

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے آج گریٹر اقبال پارک پر ہونیوالے جلسے کے موقع پر میٹرو بس سروس اور اورنج ٹرین کو عارضی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ میٹرو بس سروس اور اورنج لائن ٹرین آج شام 4 بجے سے عارضی طور پر بند کردی جائیں گی جب کہ کل سے میٹرو اور اورنج لائن اپنے شیڈول کے مطابق چلیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں خلل ڈالنے کیلیے حکومت نے پنجاب میں بجلی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے انٹرنیٹ میں بھی تعطل ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق ہے کہ جلسے کے دوران پنجاب کے شہروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی اور شہریوں کو مطمئن کرنے کےلیے اسے معمول کی لوڈشیڈنگ کا جواز دیا جائے گا.

Comments are closed.