فوج اس ملک کیلئے عمران خان سے زیادہ ضروری ہے، چیئرمین تحریک انصاف

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے چھبیس سال کی جدوجہدمافیا کیخلاف تھی، پاکستانی سیاست میں دو فیملیز بادشاہت کرتی رہیں، تبدیلی کیلئےسسٹم کوتبدیل کرنا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان پہلی بار ٹوئٹر اسپیس پر خطاب کر رہے تھے،انھوں نے اپنے حامیوں کو دو ٹوک انداز میں سمجھایا کہ فوج کے خلاف بات نہیں کرنی ، فوج اس ملک کیلئے عمران خان سے زیادہ ضروری ہے، چیئرمین تحریک انصاف ۔

اپنے خطاب میں انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم نے فوج کےخلاف کبھی بات نہیں کرنی بلکہ اسے مضبوط کرنا ہے۔ٹوئٹر اسپیس پرعمران خان کا خطاب عالمی ریکارڈ بن گیاایک لاکھ پینسٹھ ہزار افراد نے خطاب سنا۔

عمران خان کا کہنا تھا میری چھبیس سال کی جدوجہدمافیا کیخلاف تھی، تبدیلی کیلئے محنت کی تو کرپٹ سسٹم اکٹھا ہوگیا، کرپشن مافیا، شوگرمافیا سمیت سب اکٹھے ہوگئےتھےلکین مجھےمعلوم تھا کہ ایک دن یہ سب اکٹھے ہوجائیں گے۔

چیئر مین تحریک انصافنے کہااب ایسےلوگ ملک پرمسلط ہوگئے جو کرپشن میں ملوث رہے، آج جرائم پیشہ افراد ہماری قوم پر مسلط کردیئےگئےہیں۔انھوں نے کہاجب حکومت میں تھے توبلیک میلنگ کاسامناکرناپڑتاتھا۔

عمران خان نے کہاکہ سمجھوتےکرکے ہماری اتحادی حکومت چلی، اب عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ دوتہائی اکثریت دلائیں تاکہ طاقتور حکومت ہو۔ عمران خان اس موقع پر الیکشن میں غلط ٹیکٹس دینے کا بھی اعتراف کیا۔

خان نے اعتراف کیا کہ الیکشن کے موقع پر ہم نےغلط ٹکٹس دیئےتھےجس کا اندازہ ہوگیا ہے، اس مرتبہ سوچ سمجھ کر ٹکٹ دیں گے کیونکہ بلیک میلنگ اورغداری کاسامنارہا۔

انھوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پہلی بار پوری قوم کو محسوس ہوا کہ باہر سے سازش ہوئی اور اسی کے ذریعے حکومت تبدیل ہوئی، باہر کی سازش اس وقت تک کامیاب نہیں ہوتی جب تک اندر میر جعفر نہ بیٹھے ہوں، ان لوگوں کو ملک کے اوپر مسلط کردیا گیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جو کرپٹ ترین لوگ ہیں، ان میں سے آدھے ضمانتوں پر ہیں، اور کابینہ کا حصہ بن گئے اور اب یہ آکر کہہ رہے ہیں کہ تحریک انصاف نے بڑے برے حالات کردیئے، حالانکہ جب ہم نے اقتدار چھوڑا تو سب سے زیادہ برآمدات اور ترسیلاتِ زر تھیں۔

Comments are closed.