وزیر اعلٰی محمود خان کا دورہ سوات، متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا

مینگورہ(ویب ڈیسک) وزیر اعلٰی محمود خان کا دورہ سوات، متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے ویمن کیمپس سوات یونیورسٹی کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔

یہ منصوبہ ایک ارب 40 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، وزیر اعلی نے خوازہ خیلہ ہسپتال کی اپگریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا، منصوبہ 2 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا.

وزیر اعلی محمود خان نے جنکی خیل، ازی خیل، متوڑیزی ایریگیشن چینل کا سنگ بنیاد رکھ دیا،منصوبے کی تکمیل پر تقریبا ڈھائی ارب روپے لاگت آئے گی۔

خوازہ خیلہ بائی پاس روڈ کا بھی سنگ بنیاد رکھا، وزیر اعلی نے صوبے کی پہلی ویٹرنری یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھ دیا، یونیورسٹی کے قیام پر 8 ارب روپے لاگت آئے گی۔

وزیر اعلی نے کانجو بائی پاس روڈ، کبل گرڈ اسٹیشن، اسپورٹس کمپلیکس ننگولئی اور دیگر منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا جبکہ کبل ہسپتال کی اپگریڈیشن کا افتتاح کیا۔

مزکورہ منصوبہ تقریبا 35 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے، وزیر اعلی نے تحصیل کمپلیکس کبل کا بھی افتتاح کیا،
منصوبہ 37 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔

Comments are closed.