امریکی خاتون رکن کانگریس کی عمران خان اور شہباز شریف سےملاقات

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)امریکی خاتون رکن کانگریس کی عمران خان اور شہباز شریف سےملاقات کی، اور کہا کہ عمران خان سے ملاقات کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی، پاکستان کے دورے پر آئی امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کی۔

عمران خان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے کہا کہ میں ایک عرصے سے آپ سے ملاقات کی خواہاں تھی، عمران خان سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگاہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں امریکی کانگریس رکن الہان عمر نے ملاقات کی اس موقع پرشاہ محمود، اسد عمر، شیریں مزاری، زلفی بخاری اور شہباز گل بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دوطرفہ اور باہمی تعلقات کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں بھارت میں ہندوتوا نظریے اور مسلمانوں پر اس کے تباہ کن اثرات پر بھی گفتگو کی گئی، الہان عمر نے اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے عمران خان کی خدمات کو سراہا۔

انھوں نے کہا اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے عمران خان نے قابل قدر قیادت پیش کی ہے،اب دنیا بھر سے اسلاموفوبیا کے خلاف آوازیں بلند ہور ہی ہیں، اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے ایک مسودہ قانون امریکی پارلیمان میں لایا جا رہا ہے۔

الہان عمر نے کہا مذہبی امتیاز خصوصاً مسلمانوں کے خلاف تعصب کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ دنیا میں اسلاموفوبیا کے خلاف توانا آواز بننے پر عمران خان کی شکر گزار ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الہان عمر کی آمد کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا مشکلات کے باوجود الہان عمر کا اسلاموفوبیا کے انسداد کا علم اٹھانا قابل تحسین ہے، نائن الیون کے بعد مسلمانوں کو بدترین انتقامی مہم کا نشانہ بنایا گیا۔

عمران خان نے کہا مسلم قیادت اہل عالم کو اسلام اور نبیﷺ کا درست تعارف کرانے میں ناکام رہی،سابق وزیراعظم ن کہا کہ شدت پسندی اور دہشت گردی کو اسلام اور شعائر اسلام سے جوڑا گیا۔

سابق وزیراعظم پاکستان نے کہا ہندوستان میں بھی نسل پرستی کا جن بوتل سے نکال دیا گیا ہے، اور نفرت کا رخ مسلمانوں کی جانب موڑا جا رہا ہے، بھارت میں ہندوتوا نظریات کا پھیلاؤ معقول دماغوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

امریکی رکن کانگریس کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات

امریکی رکن کانگریس الہان عمر نےوزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کی، ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کےدوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

شہبازشریف نے کہا ہے کہ امریکاپاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے امریکا کےساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے الہان عمر کے عزم و حوصلے اور سیاسی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ الہان عمرکےدورہ سے عوامی سطح کےدوطرفہ تعلقات کوفروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے باہمی اعتماد پر مبنی دوطرفہ تعاون کےفروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکاپاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے امریکا کےساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں اوورسیز کے کردار کو سراہا جب کہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے امسئلہ کشمیر کےپرامن حل کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا جیسی برائی سےنمٹنےکیلئےعالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔

الہان عمر کا کہنا تھا کہ امید ہے دورے سے پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے میں مدد ملےگی۔ رکن کانگریس الہان عمر 20 سے 24 اپریل تک پاکستان کادورہ کررہی ہیں۔ الہان عمرقیادت سےملاقاتوں کےعلاوہ لاہور، آزادکشمیر کا دورہ کریں گی.

Comments are closed.