پی ٹی آئی کے26 منحرف ایم پی ایز پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پی ٹی آئی کے26 منحرف ایم پی ایز پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی، منحرف اراکین خلاف موصول شدہ ریفرنس سپیکر چوہدری پرویزالہی نے الیکشن کمیشن کو بھجوادیئے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے پر تحریک انصاف اپنے منحرف ارکان کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا ہے، پی ٹی ائی نے اپنے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس اسپیکر چوہدری پرویزالہی کو بھیجا تھا.

تحریک انصاف کے 26منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس آج سپیکر کے نمائندے نے الیکشن کمیشن میں جمع کرادیئے، اور الیکشن کمیشن کو موصول ہوچکے ہیں، 26 منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے ہیں.

ساتھ یہ مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ منحرف ارکان نے وزیراعلی کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیکر 63 اے کی خلاف ورزی کی ہے، ان کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

راجہ صغیر، ملک غلام رسول سنگھا، سعید اکبر نوانی، محمد ا جمل، فیصل حیات جبوانہ ، مہر محمد اسلم، خالد محمود، عبد العلیم خان، اعجاز مسیح گل، سبطین رضا، جاوید اختر، محسن عطا کھوسہ کے نام شامل ہیں۔

ان ارکان کو لیٹر جاری کرکے پابند کیا تھا کہ وہ وزیراعلی کے الیکشن میں پرویز الہی کوووٹ دیں، لیکن ان 26 ارکان نے پارٹی پالیسی کے خلاف حمزہ شہباز کو وزارت اعلی کا ووٹ دیا.

Comments are closed.