وزیراعظم شہبازشریف کا پنجاب کیلئے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )وزیراعظم شہبازشریف کا رمضان المبارک میں پنجاب کیلئے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کے اعلان کے مطابق عید تک آٹے اور چینی کی قیمتوں کمی کی گئی ہے ،رمضان بازاروں اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کر دی۔

پنجاب میں 10کلو آٹے کا تھیلا 550 سےکم کر کے400 روپے اور فی کلو چینی کی قیمت 75 روپے سے کم کر کے 70 روپے مقرر کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

قیتوں میں کمی کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ باقی صوبےبھی یہ قیمتیں مقررکرنےکی کوشش کریں پنجاب آٹا، چینی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بلوچستان اور آزادکشمیر کی مددکریں۔

وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وفاقی حکومت ضرورت کےمطابق بلوچستان کواضافی ادائیگی کرےگی۔

Comments are closed.