سیالکوٹ میں سری لنکن شہری قتل کیس کا فیصلہ،6کو سزائےموت ، 7 کو عمرقید

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سیالکوٹ میں سری لنکن شہری قتل کیس کا فیصلہ،6کو سزائےموت ، 7 کو عمرقید اور چھہتر مجرموں کو دو دو سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے کیس کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل میں مکمل کیا۔

اے ٹی سی گوجرانوالہ کی جج نتاشہ نسیم کی عدالت میں یرپانتھاکمارا قتل کیس میں 89 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
ملزمان نے سماعت کے دوران صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کیس کے دفاع کا فیصلہ کیا تھا، عدالت نے 14 مارچ بروز پیرپراسیکیوشن کے 14 گواہوں کو طلب کیا۔

پراسیکیورٹر نے عدالت کو بتایا کہ بالغ اور نابالغ ملزمان کے خلاف علیحدہ چالان جمع کرائے گئے، 80 نامزد ملزمان بالغ ہیں جبکہ 9 نابالغ ہیں.

پراسیکیویشن نے 46 چشم دید گواہوں کو چالان کا حصہ بنایا تھا جبکہ 10 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی کیس کا حصہ تھی، 55 ملزمان کے موبائل سے ویڈیوز بھی ملی تھیں۔

ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد روزانہ کی بنیاد ٹرائل ایک ماہ میں مکمل کیا گیا، پاکستان نے مقتول کی لاش سری لنکا بھجوا دی تھی۔

واضح رہےسیالکوٹ میں 3 دسمبر کو توہین مذہب کے الزام میں سیکڑوں افراد نے فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو تشدد کرکے قتل کیا اور اُس کی لاش جلادی تھی۔

0Shares

Comments are closed.