عمران خا ن نے خطاب روک کرکہا نیچے اترو گر جاوگے، پھر 8افراد گر گئے

کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)عمران خا ن نے خطاب روک کرکہا نیچے اترو گر جاوگے، پھر 8افراد گر گئے اور زخمی ہوئے ، جلسہ میں شامل یہ نوجوان ایک لائٹنگ اسٹینڈ پر چڑھے ہوئے تھے۔

کراچی کے باغ جناح میں پی ٹی آئی کے جلسے میں خطاب کے دوران چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی نظر پڑی تو انھوں نے خطاب روک کر انھیں دو تین بار کہا نیچے اترو گر جاو گئے ۔

اسی دوران لائٹنگ اسٹینڈ پو چڑھے ہوئے آٹھ افراد نیچے آگرے ، اتفاق سے اس بار بھی خطاب کرنے کے باوجود عمران خان ان کی طرف متوجہ تھے جونہی ان کی نظر پڑی تو بے ساختہ عمران خان کے منہ سے نکلا ، لو کہا تھا ناں۔

زخمی ہونے والے پی ٹی آئی کارکنوں میں 20 سالہ ناظم ، 28 سالہ جہانگیر ، 40 سالہ اکبر ، 19 سالہ کامران ، 18 سالہ دانش ، 25 سالہ تحسین ، 29 سالہ جواد اور 20 سالہ افنان شامل تھے۔

شدید زخمی نہیں ہوئے تاہم ان کو اسپتال پہنچایاگیا،اس سے قبل جلسہ کے مقامی آرگنائزر ز بھی متعدد بار منع کرتے رہے کہ لائٹنگ اسٹینڈ پر
نہ چڑھیں مگر عمران خان کو دیکھنے کی خواہش پر وہ اسٹینڈ سے نہ اترے۔

Comments are closed.