پاکستانی ٹیسٹ بیٹر شان مسعود کی انگلش کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں ڈبل سنچری

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک )پاکستانی ٹیسٹ بیٹر شان مسعود کی انگلش کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں ڈبل سنچری بنا کر اعزاز حاصل کرلیا اور سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کر الی۔

پاکستان سپر لیگ سیون میں رنز کے انبار لگانے والے پاکستانی ٹیسٹ بیٹر شان مسعود انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پہلی مرتبہ شریک ہیں اور وہ ڈربی شائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

کاونٹی چمپئن شپ کے ایک اہم میچ میں شان مسعود نے سسکس کے خلاف کھیلتے ہوئے ڈبل سنچری بنا کر خوب دھاک بٹھائی ہے ، باقی کھلاڑی ان کی صلاحیت سے زبادہ باخبر نہیں تھے۔

http://

شاہ مسعود نے 121 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی جبکہ ڈبل سنچری تک پہنچنے کے لیے انہوں نے مزید 145 گیندوں کا سہارا لیا اور اپنی کیئریر کی بہترین اننگز کھیلی۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود نے ڈربی شائر کی جانب سے پہلے میچ میں 91 اور 62 کی شاندار اننگز کھیلی تھیں۔

Comments are closed.