خاتون اول کون ہوں گی؟ فیصلہ شہبازشریف کے ہاتھ میں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) خاتون اول کون ہوں گی؟ فیصلہ شہبازشریف کے ہاتھ میں، وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کےبعد ایک دلچسب بحث بھی چھڑ گئی ہے۔

تہمینہ درانی شہباز شریف کی خاتون اول بنیں گی یا حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی والدہ نصرت بھٹو ہیں، گول پر پاکستان کی خاتون اول تلاش کریں تو تین نکل آتی ہیں۔

وزیراعظم ہاس میں صرف وزیراعظم اکیلے نہیں رہتے ۔۔۔۔ اس اہم سرکاری گھر سے کئی نام جڑے ہوتے ہیں، ان میں خاتون اول صرف ملک کےلئے نہیں دنیا بھر تعارف بنی ہوتی ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اسی منصب کا تعارف لئے دنیا بھر میں مشہورہوئیں۔اب جب نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف نے عہدہ سنبھالا ہے تو عوام کی نظریں خاتون اول پر بھی جمی ہوئی ہیں۔

ایک تجسس ہےمگر یہاں یہ بات جاننا ضروری ہے کہ شریف فیملی کی جانب سے آج تک اپنی غیر سیاسی خواتین شخصیات کو میڈیا پر نہیں لایا گیا ہے۔ تہمینہ درانی اُن کی اہلیہ ہیں جبکہ بیگم نصرت شہباز، وزیر اعظم شہباز شریف کی سابقہ بیوی ہیں۔

گوگل معلومات تو فراہم کرتاہے مگر کبھی کبھی جھگڑے بھی کرا دیتاہے، بہت سے ناموں کی تشریح حقیقت سے مختلف بھی نکل آتی ہے۔سرچ انجن سے یہ سوال کریں تو وہ ایک خاتون اول کی بجائے تین تین کے نام بتا رہاہے۔

گوگل صاحب کہتے ہیں پاکستان کی خاتون اول کی فہرست پہلی خاتونِ اول صدر مملکت کی اہلیہ ثمینہ علوی۔۔دوسری بیگم نصرت شہبازاور تیسری وزیراعظم کی موجودہ اہلیہ تہمینہ درانی ہیں۔

شہبازشریف کی بیگمات کے حوالے سے کئی افوائیں پھیلیں مگر تاحال کوئی صداقت سامنے نہ آئی ہے.

Comments are closed.