شاہد آفریدی کی شہبازشریف کو مبارکباد، رخصت ہونے والوں کو مشورہ

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد، کسی کانام لئے بغیر جانے والوں کو باوقار انداز سے رخصت قبول کرنے مشورہ بھی دیا۔

نومنتخب وزیراعظم کو مبارکبادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے اوراب اسٹار آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے بھی سوشل میڈیا پر بیان جاری کیاہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے شہباز شریف کو پاکستان کا 23واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لائیں گے اور پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے.

سابق کپتان قومی ٹیم نے ایک مشورہ بھی دیا۔۔ ان کا کہنا ہے جب وقت رخصت آ جائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ، رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔

انھوں نے کہا الزامات، سازشیں، حتی کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے۔ تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے۔

شاہد خان آفریدی نے کہا اسی حسن پر میزان لگتا ہے اسی سے کردار امر ہوتے ہیں۔

0Shares

Comments are closed.