بھارتی وزیر اعظم کی شہبازشریف کو مبارکباد، ترک صدر کا فون

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد جب کہ ترکی کے صدر نے بھی طیب اردوان نے بھی ٹیلی فون کر کے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے ٹوئٹر پر بیان میں شہبازشریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہندوستان دہشتگردی سے پاک خطہ میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔

نریندرا مودی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں اپنے ترقیاتی چیلنجوں پر توجہ مرکوز کر سکیں اور اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنا سکیں۔

ترک صدررجب طیب اردوان نے شہبازشریف کو عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد دیےت ہوئے کہاآپ کے وزیراعظم منتخب ہونے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات میں مزیدمضبوطی آئے گی،پاکستان اور ترکی بااعتماد بھائی ہیں۔

اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وہ دونوں کے تعلقات میں مزید قربت لانا چاہتے ہیں،انھوں نے ٹیلی فون کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.