تحریک انصاف کا بائیکاٹ، استعفوں کا، شہبازشریف واحد امیدوار

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) عمران خان سمیت پی ٹی آئی ارکان مستعفی، قائد ایوان مرحلہ کا حصہ نہ بنے، شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد وزیر اعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ کا اعلان، شہبازشریف اکیلے امیدوار ہیں، شاہ محمود نے اجتماعی استعفوں کا بھی اعلان کیا.

قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کرنے والے قائم مقام سپیکر قاسم سوری کے مستعفی ہونے کے بعد پینل آف چیئر کے رکن سردار ایاز صادق نے سپیکر کی نشست سنبھال لی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے ارکان ایوان سے باہر چلے گئے.

شاہ محمود قریشی نے استعفے دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ اس پراسس کا بائیکاٹ کرتے ہیں اس کے بعد قائم مقام سپیکر قاسم سوری نے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت عظمٰی کے لیے نامزد امیدوار شاہ محمود قریشی نے اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کوئی کامیاب ہو گا اور کوئی آزاد ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ آج قوم کے سامنے دو راستے ہیں، جن میں سے ایک کو اختیار کرنا ہے،ان کے مطابق ایک راستہ غلامی کا ہے اور دوسرا خودی کا ہے، حکومتی بینچوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ ایک غیر فطری اتحاد ہے۔

اجلاس کے آغاز میں قائم مقام سپیکر قاسم سوری نے کہا کہ ان کی رولنگ پر بہت بحث ہوئی لیکن وہ محب وطن کے طور پر رولنگ دی ایوان میں مبینہ دھمکی آمیز مراسلہ لہراتے ہوئے کہا کہ اس کو سب دیکھ سکتے ہیں۔

Comments are closed.