فیصلے رات کی تاریکی میں نہیں دن کی روشنی میں کریں، شیخ رشید

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے فیصلے رات کی تاریکی میں نہیں دن کی روشنی میں کریں، شیخ رشید احمد کا کہنا تھاملک میں خانہ جنگی کے حالات ہیں فوری انتخابات کرائیں۔

لال حویلی راولپنڈی میں عمران خان سے اظہار یکجتہی کےلئے منعقد کئے گئے سیاسی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے جیل بھرو تحریک کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ دو الزامات لگا کر جارہا ہوں ایک یہ کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی پارٹی کیلئے فائلیں بدلی گئیں اور دوسرا ملک میں دہشت گردی کے خطرات ہیں، فیصلے رات کی کی تاریکی میں نہیں دن کے اجالے میں کرنے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جیل بھرو تحریک کا اعلان کرتا ہوں تیاری کرلو، بدھ کو پشاور پہنچوں گا، اگر میں امپورٹڈ حکومت کو ختم نہ کرسکا تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا۔

انھوں نے کہا کہ ہ ہر روز لال حویلی سے جیل بھرو تحریک چلاوں گا، میں خود بھی نکلوں گا، مجھے جس نے گولی مارنی یہ مارے ، کراچی سے لیکر درہ خیبر تک نکلوں گا، ملک میں مقصود اور مسرور چپڑاسی کی سیاست نہیں چل سکتی۔

شیخ رشید نے کہا کہ جیل بھرو گے تو امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ ہوگا اور پھر ہم اللہ کا نظام نافذ کریں گے، نواز، زرداری بلاول سُن لیں لال حویلی چورو ں کے خلاف لال قلعہ بننے جارہی ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہااس مہینے میں تین دن کیلیے عمرہ ادائیگی پر جاؤں گا، رمضان کے اختتام سے قبل سیاسی نقشہ بھی بدلے گا، مہینے کے اختتام سے پہلے بڑی تبدیلی آئے گی۔

Comments are closed.