عمران خان حکومت کے خاتمہ کیخلاف لاہور، راولپنڈی سمیت شہر شہر احتجاج

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) عمران خان حکومت کے خاتمہ کیخلاف لاہور، راولپنڈی سمیت شہر شہر احتجاج کیا جارہاہے،اسلام ٓبادمیں زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک ریلی اور جلسہ ۔

اسلام آباد ، لاہور ، کراچی سرگودھا، سیالکوٹ ، باجوڑ ، پشاور، مردان سمیت شہرشہر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا،کےلئے کپتان کے کھلاڑی سڑکوں پر آگئے۔

لاہورمیں بڑی احتجاجی ریلی سے احتجاج کا آغاز ہوا،نکلو پاکستان کی خاطر۔ ڈٹ کہ کھڑے کپتان کی خاطر کے نعرے۔ کراچی کے گلستان جوہر میں بہت بڑا اجتماع ہوا ، خواتین کےلئے الگ سے انتظام کیاگیا۔

اسلام آباد میں رات نو بجے زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک تک ریلی چلی، فاطمہ جنا ح پاک میں جلسہ شیڈول ہے ۔ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں سیاسی میلہ سجا۔

کھلاڑیوں نے کپتان بدلنے کا فیصلہ تسلیم نہ کیا۔تحریک انصاف نے ملک بھر میں جلسوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔۔۔لاہور میں بڑے عوامی اجتماع سے احتجاجی مظاہروں کا آغاز ہوا۔

سرگودھا میں بھی سیکڑوں مظاہرین سراپا احتجاج،باجوڑ میں بھی شدید ردعمل سامنے آیا،آزاد کشمیر میں بھی عمران خان کے حق میں احتجاج کیا جارہاہے۔

سیالکوٹ رنگ پورا چوک ،سائیوال میں منظور پلی۔کراچی میں راشد منہاس روڈ پر احتجاجی ریلی، سکھر میں مظاہرین نے عمران خان کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

راولپنڈی میں شیخ رشید احمد کے جلسہ سے خطاب کے بعد لیاقت باغ راولپنڈی میں اچتجاجی جلسہ۔۔پشاور۔مردان اور سوات میں بھی احتجاجی مظاہرے۔

دوسری طرف کپتان عمران خان نے بھی تازہ بیان میں ازسر نو جدوجہد کی کال دے دی۔۔پی ٹی آئی نے عوام میں جا کر بیداری مہم شروع کردی۔

Comments are closed.