نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس ، شہباز شریف کو آج پھر172ارکان پورے کرنا ہوں گے، ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف متحدہ اپوزیشن کے امیدوار ہیں جھنوں نے حکومت کے اتحادی توڑ کر اکثریت حاصل کی اور عمران خان کے خلاف انہی کے اتحادیوں کو ساتھ ملا کر تحریک عدم اعتماد کامیاب بنائی ۔

وزیراعظم کے انتخاب کا مرحلہ آج دن دو بجے شروع ہو گا اور آج ہی منتخب ہونے والا وزیراعظم اپنے عہدہ کا حلف بھی اٹھا لے گے جس کے بعد کابینہ بنانے کا مرحلہ آئے گا۔

اپوزیشن کے امیدوار شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لگ گیاتاہم سیکرٹری اسمبلی نے اعتراض نہ مانا اور کاغذات نامزدگی منظور کر لئے تھے، یہ اعتراض پی ٹی آئی کے بابراعوان کی طرف سے جمع کرایا گیا.بابر اعوان کی جانب سے جمع کرائے گئے.

اعتراض میں شہباز شریف کے خلاف مقدمات کو بنیاد بنایا گیا ہے، یہ موقف بھی اپنایا گیا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف اسی دن فرد جرم عائد کرنیکا کی بھی تاریخ پہلے سے مقرر ہے.

سیکرٹری قومی اسمبلی نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض مسترد کر تے ہوئے موقف اختیار کیا کہ یہ تو الزامات ہیں ان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا اس لئے کاغذات نامزدگی منظور کئے جاتے ہیں.

شہبازشریف اور شاہ محمود کے نئے وزیراعظم کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد نئے قائد ایوان کا انتخاب کل ہوگا.

تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اب نئے قائد ایوان کے انتخاب کا عمل شروع ہوچکا ہے، جس کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے آج دوپہر 2 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا۔

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے نئے قائد ایوان کے لیے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے ہیں۔ شہبازشریف نے خود کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور خواجہ آصف اور رانا تنویر شہباز شریف کے تائید کنندہ اور تصدیق کنندہ ہیں۔

شہبازشریف کی جانب سے 12 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں، تحریک انصاف نے بھی میدان کھلا نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور نئے قائد ایوان کے لئے سابق وزیرخارجہ اور پی ٹی آئی کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کے تائید کنندہ اور تصدیق کنندہ عامر ڈوگراورعلی محمد خان ہیں۔ جب کہ شاہ محمود قریشی کی جانب 4 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اعلان کیا تھا کہ نئے وزیر اعظم کا انتخاب کل ( پیر) ہوگا.

انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی دوپہر 2 بجے تک جمع کرائی جاسکتی ہے، اور ان کے مطابق وزارت عظمیٰ کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 3 بجے تک مکمل ہوا.

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11 بجے ہو گا اسپیکر اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد قائم مقام اسپیکر ایاز صادق نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی کارروائی مکمل کی۔

Comments are closed.