وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط چیف جسٹس کو دکھانے کی منظوری دیدی

‏ اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے آج رات 9 بجے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں دھمکی آمیز خط چیئرمین سینٹ اور چیف جسٹس کو دکھانے کی منظوری دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں موجودہ صورتحال پر فوری نوعیت کے فیصلے کرنے پر مشاورت کی گئی ، وفاقی وزراء کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا.

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلائے جانے کے بعد امکان ہے وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر آج گنتی نہیں ہوگی.

جاری ہے

وزیراعظم عمران خان نے بعد میں صحافیوں سے بھی ملاقات کی ہے اور اس کے بعد وزیر اعظم کے پارلیمنٹ پہنچنے کی اطلاع ہے.

Comments are closed.