منتخب حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے دی جائے، شاہد آفریدی

61 / 100

کراچی( ویب ڈیسک)اسٹار آل راونڈر اورسابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے منتخب حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے دی جائے، شاہد آفریدی کا حکومت ہٹانے کی کوششوں پر ردعمل سامنے آگیا۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں،سابق کپتان نے مزید کہا 74 سال کی برائیاں ختم ہوتے ہوتے ہوں گی۔

شاہد آفریدی نے کہا پاکستان کے قیام کو 74 سال ہوگئے ہیں۔ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں کیونکہ ہرعوام کی منتخب کردہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے۔

http://

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا ہے تحریک عدم اعتماد پر جو بھی فیصلہ ہو میں استعفیٰ نہیں دوں گا طاقتور ہوکر واپس آؤں گا۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی کوششوں کو بیرونی سازش قرار دیاہے اور اس حوالے ایک دھمکی آمیز خط بھی سامنے آیاہے۔

Comments are closed.