وزیراعظم ان چوروں سے راستہ مانگیں گے؟ جھوٹے جھوٹی خبریں پھیلا تے ہیں، شہباز گل

53 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے وزیراعظم ان چوروں سے راستہ مانگیں گے؟ جھوٹے جھوٹی خبریں پھیلا تے ہیں، شہباز گل نے کہا وزیراعظم عمران خان نے کوئی محفوظ راستہ نہیں مانگا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کس کو وزیراعظم رہنا ہے اور کس کو ہٹانا فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔

شہبازگل نے کہا یہ بھی واضح کردوں کہ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے شان سے یہ لڑائی لڑیں گے، وزیراعظم کی لڑائی اس سامراج سے ہے جو حکومتیں بناتا اور گراتا رہاہے۔

شہباز گل نے کہا استعفیٰ دینے کی وزیراعظم نے کوئی پیشکش نہیں کی اور ن ہی وزیراعظم نے ان سے کوئی راستہ نہیں مانگا، وزیراعظم سیاسی بونوں اور انکے پیچھے جو ہیں ان کابھی مقابلہ کرینگے۔

شہباز گل نے کہا کہ مراسلہ سات تاریخ کو آیا کسی ملک کو ڈکٹیٹ کرنے کی ایسی نظیر نہیں ملتی، نامور صحافی بھی کہہ رہے ہیں کہ بیرونی قوتیں عمران خان کو ہٹانا چاہتی ہیں، جن صحافیوں کو شک و شبہ تھا وہ بھی کھل کر بات کررہے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ قوم کے بارے میں ایک بات بتانا چاہتا ہوں، عمران خان نے اس ملک کیلئے بہت کچھ کیاہے، باہر کے ملک سے بیٹھ کر کہا جاتا ہے کہ ہر صورت عمران خان کوہٹاناہے، دھمکی دی جاتی ہے کہ نہ ہٹایاتوخطرناک نتائج کیلئے تیارہوجائیں۔

انھوں نے کہا کہ اب سب دیکھیں گے قوم اپنے بیٹے عمران خان کیساتھ کیسے کھڑی ہوتی ہے؟کس کو وزیراعظم رہنا ہے اور کس کو ہٹانا فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔

Comments are closed.