مانسہرہ پولیس کا بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی پلان تیار کر لیاگیا

55 / 100

مانسہرہ ( زمینی حقائق ڈاٹ کام)مانسہرہ پولیس کا بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی پلان تیار کر لیاگیا ، ڈی پی او سجاد خان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے  تمام تر سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ڈی پی اومانسہرہ سجاد خان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پرامن اور صاف و شفاف انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں 22 سو سے زائد پولیس افسران و جوان الیکشن ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

ڈسٹرکٹ پولیس، ایف آر پی، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، لیڈیز پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ اور ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ شامل ہے،مانسہرہ میں کل 896 پولنگ سٹیشنز پر 22 سو سے زائد نفری تعینات ہے.

ضلع میں 440 پولنگ سٹیشنز حساس ، 141 حساس ترین جبکہ 288 پولنگ سٹیشنز نارمل ہیں۔ضلع کو 3 زون 8 سیکٹرز اور 17 سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ نے تمام سینئر پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حساس پولنگ سٹیشنز کی وقتاً فوقتاً خود نگرانی کریں.

پولنگ والے دن اہم پولنگ سٹیشنز /بوتھ کو بی ڈی یو سکواڈ اور ڈاگ چیکنگ کی مدد سے کلیئر کرواکر پولنگ کا عمل شروع کیا جائے۔الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینے والے جوانوں کی رہائش و کھانے پینے کیلئے بہتر انتظام کیا جائے تاکہ جوان ڈیوٹی بہتر انداز سے سرانجام دیں۔

الیکشن والے دن اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور اشتعال انگریز تقریر و نعرے بازی و دیگر پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق غیرے کاروائیاں کی جائیں۔

افسران اپنے اپنے سرکل میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران و جوانوں کو ہدایات دیں کہ وہ پولنگ اسٹیشنز میں غیر متعلقہ اشخاص کو ہرگز نہ چھوڑیں اور ووٹ پول کے لئے آنے والے افراد کے عزت و نفس کا خیال رکھتے ہوئے مکمل چیکنگ کے بعد اندر چھوڑا جائے۔

Comments are closed.