حلیم خان گروپ کا پرویز الٰہی کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا

55 / 100

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) تحریک انصاف
حلیم خان گروپ کا پرویز الٰہی کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے، مرکز کے بعد پنجاب میں بھی پی ٹی آئی حکومت کی کشتی ڈھول گئی.

علیم خان گروپ کے ترجمان میاں خالد محمود کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علیم خان گروپ نے ق لیگ کو وزیر اعلیٰ کا ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ترجمان علیم خان گروپ نے کہا ہے ماضی میں عمران خان جن القابات سے پرویز الٰہی کو بلاتے تھے ہم دہرا نہیں سکتے۔

خالد محمود نے کہا کہ پہلے 4 سال ایک بے ایمان اور نکمے بزدار کو مسلط رکھا، اب پرویز الٰہی کو نامزد کر دیا جو ہمارے لئے کسی صورت نقابل قبول نہیں ہے۔

اسی تحریک انصاف کے ترین اور چھینہ گروپ نے بھی پنجاب کی بدلتی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس طلب کر لیے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی تھی جس میں وزیراعظم نے پرویز الٰہی کو عثمان بزدار کی جگہ وزیراعلیٰ
نامزد کیا تھا.

Comments are closed.