فواد چوہدری کی مفتی منیب کے بعد ‘چاند’میں عدم دلچسبی، پہلا روزہ کب ؟

53 / 100

فوٹو: فائل

لاہور( ویب ڈیسک)فواد چوہدری کی مفتی منیب کے بعد ‘چاند’میں عدم دلچسبی، پہلا روزہ کب ؟ دوسری طرف سے پیشین گوئی آگئی، اس دفعہ پہلے روزہ اور عید کی پشین گوئی رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کی طرف سے کی گئی ہے۔

خالد اعجاز مفتی کے مطابق ملک میں پہلاروزہ اتوار 3اپریل، عیدالفطر 3مئی کوہوگی، نئے چاند کی پیدائش یکم اپریل کو دن11:24 پر ہو گی،29 شعبان 2 اپریل کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے۔

پاکستان کے اکثر علاقوں میں 31 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چُکی ہو گی .غروبِ شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق مظفر آباد، گلگت اور پشاور میں 70 منٹ، راولپنڈی ، اسلام آباد 69 ، لاہور 68 ، کوئٹہ 69 ، کراچی میں 67 منٹ ہو گا ۔

بتایا گیاہے کہ جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہو گا، ہلال کی رویت بآسانی ہو جائے گی اور رمضان المبارک کا آغاز اتوار 3 اپریل سے ہو گا، شوال کا چاند ہفتہ 30 اپریل اور اتوار یکم مئی کی درمیانی رات1:28پر پیدا ہو گا۔

اسی طرح یکم مئی 29 رمضان المبارک کی شام غروبِ آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 18 گھنٹوں سے بھی کم ہو گی نیز غروبِ شمس اور غروبِ قمر کا درمیانی فرق40 منٹ سے کم ہوگا ۔

بتایا گیا ہے کہ چاند کی عمر کم ہونے کے باعث پاکستان میں ہلال کی رویت اس شام ٹیلی سکوپ سے بھی ممکن نہیں ہو گی،اِس طرح یکم شوال المکرم یعنی عید الفطر 30 روزے مکمل کرنے کے بعد منگل 3 مئی کو ہو گی۔

واضح رہے جب فواد چوہدری سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر تھے اور رویت ہلال کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان تھے تو فواد چوہدری پہلے ہی چاندکااعلان کردیتے تھے اور ان کی پشین گوئیاں درست ثابت ہوتی رہیں۔

Comments are closed.