پارٹی اور خاندان میں کوئی اختلاف نہیں، فیصلے مشاورت سے ہوئے ہیں، چوہدری شجاعت

53 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام )مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی اختلافات سے متعلق پراپیگنڈا مسترد کردیا ، بزرگ سیاستدان کا کہنا ہے پارٹی اور خاندان میں کوئی اختلاف نہیں، فیصلے مشاورت سے ہوئے ہیں، چوہدری شجاعت کی وضاحت۔

میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پارٹی اختلافات کے حوالے سے کہا کہ ہماری جماعت اور خاندان ایک ہی پیج پر ہیں اس ابہام نہیں ہے۔

انھوں نے کہاتمام سیاسی فیصلے میری مشاورت سے ہوئے اور میری مکمل حمایت حاصل ہے، ہمارا خاندان اور جماعت ایک ہی پیج پر ہیں، اس لیے جو افواہیں چل رہی ہیں اور چلوائی جارہی ہیں وہ غلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی یا گھر میں تمام فیصلے میری مشاورت اور رضامندی کے ساتھ ہوتے ہیں، وضاحت پریقین نہیں رکھتا، کہنا چاہوں گاکہ مجھے خاندان کا سربراہ سمجھا جاتا ہے۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ پیسے کے لین دین کے لفظ کا استعمال نہیں ہونا چاہیے، خاص کر پڑھے لکھے لوگ پیسے کے لین دین کی بات پسند نہیں کرتے، غلط قسم کا پروپیگنڈا کرنا یا کروانا، حقائق کوجوڑ توڑ کرپیش کرنا یا کروانا بھی نہایت نامناسب ہے۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ کا کہنا ہے مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ کے خاندان میں اختلافات ہیں، اس بات میں کوئی صداقت نہیں، ہمارا خاندان 50 سال سے پنجاب ہی نہیں پاکستان کے تمام اضلاع میں پھیلا ہوا ہے۔

انھوں نے کہا اللہ کو حاضر وناظرجان کر کہتا ہوں فیصلے میری رضامندی سے کیے جاتے ہیں، اختلافات کا پروپیگنڈا کرکے جو سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں انہیں مایوسی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پرویز الٰہی کو حکومت کی طرف سے وزیراعلیٰ نامزد کرنے کے بعد ایک مخصوص میڈیا گروپ نے پراپیگنڈا کیا تھا کہ چوہدری شجاعت اس فیصلے کے ساتھ نہیں ہیںآ ج وہی میڈیا گروپ تردید شائع کرنے پر بھی مجبور ہوئے ہیں۔

Comments are closed.