سکیورٹی فورسز کاآپریشن، فائرنگ کا تبادلہ،4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے

58 / 100

فوٹو :فائل

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن، فائرنگ کا تبادلہ،4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے،آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر فورٹ میں کیاگیا.

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 27 اور 28 مارچ کی درمیانی رات شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر فورٹ میں آپریشن کیا۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اس موقع پر ہونیوالے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

مارے جانیوالے ایک دہشت گرد کی شناخت زار سعد اللہ کے نام سے ہوگئی، دیگر دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا، عمائدین نے علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

Comments are closed.