ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، اندر اور باہر کے لوگ ملوث ہیں، وزیر اعظم

55 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) عمران خان نے کہا ہے ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، اندر اور باہر کے لوگ ملوث ہیں، وزیر اعظم نے کا کہنا تھا وقت آنے پر بتاوں گا، انھوں نے لکھا ہوا خط لہرا کر بتایا کہ جو مرضی ہو ملکی مفاد پر سمجھوتہ نہیں کروں گا.

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے “امربالمعروف” کے عنوان سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک ایک نظریے کے تحت بنا تھا ، جب تک نظريے پر نہيں کھڑے ہوں گے قوم نہيں بن سکتے۔

انھوں نے کہا کہ ملک کو مدینے کی ریاست کے اصولوں پر کھڑا کرنا تھا، آج مجھے اپنی دل کی باتیں کرنی ہیں، بتاؤں گا کہ باہر سے مداخلت کون کررہا ہے۔

وزیراعظم نے رہنماوں اور کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کونے کونے سے لوگ یہاں آئے، مجھے آپ نے خوش کيا،مجھے آپ پر فخر ہے، اپنی قوم کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھےبھی بڑی دیرتک پاکستان کانظریہ نہیں پتہ تھا مگر جيسے جيسےدين کی سمجھ آئی نظريہ پاکستان سمجھ آيا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی معاشرے کو ديکھا تو سمجھ آيا فلاحی رياست کياہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی کمزور طبقے کو اٹھانے کیلئے پیسہ خرچ نہیں کیاگیا، پہلی بار ملک کے نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کی کوشش ہورہی ہے، نبیﷺکے راستے پر چلنے سے نعمتيں اور برکتيں آئيں گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کی قیمت بڑھانے کے بجائے10روپے کم کی،250 ارب دیکرپٹرول کی قیمت10روپےکم کی، جیسے جیسے ٹیکس کا پیسا اکٹھا کرتا جاؤں گا قوم پرخرچ کروں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 25 سال سے اپنے نظریے پر کھڑا ہوں، یہ3چوہے 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، ان کےاربوں ڈالرز کی پراپرٹی باہر پڑی ہے، سارا ڈرامہ ہورہاہے کہ مشرف کی طرح گھٹنے ٹیک کراین آراودےدوں۔ حکومت جاتی ہے جائے ان کو معاف نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ایساقانون لارہے جس سے خواتین کو وراثت میں ان کے حقوق ملیں گے، وہ خارجہ پالیسی لانا چاہتے ہیں کہ جنگ میں کسی کے ساتھ شریک نہیں ہوں گے۔ کسی حکومت نے ایسی پر فارمنس نہیں دی جو ہم نے ساڑھے3سال میں دی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونامیں جو قدم پاکستان نے اٹھایا پوری دنیا تسلیم کرتی ہے، جب کرونا میں ساری دنیا بندکی گئی تو اپنے ملک کو بند نہیں کیا۔ ملک کوبھی بچایا اور قوم کو بھی بچایا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تایخ میں سب سے زیادہ ایکسپورٹ ہوئی، پورے برصغیر میں سب سے کم بیروزگاری پاکستان میں ہے.

خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تایخ میں سب سے زیادہ ایکسپورٹ ہوئی، پورے برصغیر میں سب سے کم بیروزگاری پاکستان میں ہے۔ آج پاکستان کی انڈسٹری تیزی سےبڑھ رہی ہے، پہلے شوگر مافیا کسانوں کوپیسہ نہیں دیتا تھا کٹوٹی کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ يہ30سال سے حکومت کررہے ہيں،بتائيں انہوں نےکيا کيا؟ روٹی کپڑا مکان کا نعرہ کس کاتھا اور اللہ کام کس سے لے رہا۔ سارے بڑے شہروں کے ماسٹر پلان بنارہے ہیں، مہمند ڈیم سے پشاور کو پانی ملے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مریم بی بی جس نےزندگی میں ایک گھنٹے کاکام نہیں کیا جبکہ کانپیں ٹانگنے والے کو14سال میں اردو ہی نہیں آٰئی، زرداری اپنے بيٹے کو ليڈر بنانے کےلئے بڑا ہونے دينا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ميری قوم غيرت مند ہے ليکن اسکے ليڈر بے غيرت ہيں، آپ پیسے کی پوجا کرتے ہیں،سپرپاورز کے سامنے سرجھکاتے ہیں، جوانسان کے سامنے جھکتا ہے اس کی کوئی عزت نہیں کرتا، ساری دنیا اس کی عزت کرتی ہے جو اپنی عزت کرتا ہے۔ قوم کوکبھی کسی کے سامنے نہيں جھکنےدوں گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خارجہ پاليسی کو مروڑنے کی باہر سے کوشش کی جارہی ہے، ہمارے ملک کو پرانے لیڈرز کے کرتوتوں کی وجہ سے دھکمیاں ملتی رہیں، اندر موجود لوگوں کی وجہ سے حکومتيں تبديل کی جاتی رہيں،انہوں نے کہا کہ بھٹو نے ملک کو آزاد خارجہ پالیسی دینے کی کوشش کی، ان حالات کی وجہ سے ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی دی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف تحريک چلائی گئی، اس وقت بھی آج جيسے حالات بناديئے گئے تھے اور آج بلاول بھٹو اپنے نانا کے قاتلوں کے ساتھ بيٹھ گئے ہيں۔ بیرونی مدد سے حکومت گرانے کی کوشش کی جارہی ہے، میں الزامات نہیں لگا رہا،میرے پاس ثبوت ہے، شک کرنے والوں کو دعوت ديتا ہوں آکر آف دی ريکارڈ بات کرليں۔

انہوں نے کہا کہ کياآپ کواندازہ ہےيہ کس کےکہنےپرچل رہےہيں؟ لندن میں بیٹھا ہوا کس کس سے ملتا ہے؟ہمیں لکھ کر دھکمی دی گئی ہے مگر ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ قوم کےسامنےپاکستان کی آزادی کامقدمہ رکھ رہاہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے باہر سے ہم پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، باہر سے پیسے کی مددسے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، باہر سے پیسے لے کر سازش کرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پیسہ باہر کا ہے لوگ ہمارے استعمال ہورہے ہیں، زیادہ ترانجانے میں کچھ جان بوجھ کر اسعمال ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ميری مخالفت ميں قاتل اور مقتول اکٹھے ہوگئے ہيں، گزشتہ کئی ماہ سے پتہ ہے کہ خارجہ پالیسی کیخلاف سازش ہورہی ہے، سب سے دوستی کریں گے غلامی نہیں کریں گے، باہر سے ہمارے ملک کی خارجہ پالیسی کو متاثر کیا جارہا ہے.

Comments are closed.