عمران خان کا اسلام آباد جلسہ میں شرکت کیلئے آنے والوں کیلئے خصوصی پیغام

فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد جلسہ میں شرکت کیلئے آنے والوں کیلئے خصوصی پیغام جاری ہوا ہے جس میں عمران خان نے جلدی نکلنے کیلئے کہاں ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج کا جلسہ پاکستان کی جنگ کے ملک کے مستقبل کی جنگ ہے یہ صرف تحریک انصا ف کا جلسہ نہیں ہے اس لئے اسلام آباد آنے والوں کیلئے پیغام ہے جلدی نکلیں ۔

http://

 

میرا یہ پیغام تمام پاکستانیوں کیلئے ہے اور خاص کر جنھوں نے جلسہ میں شرکت کا پروگرام بنایا ہوا ہے تو جہاں جہاں بھی آپ ہیں جس وقت نکلناکا شیڈول ہے اس سے پہلے نکلیں تاکہ آپ جلسہ میں بروقت پہنچ سکیں۔

دوسری طرف تحریک انصاف جلسہ کا پنڈال سج گیا،38کنٹینرز سے مرکزی اسٹیج تیار، قافلے رواں دواں ہیں، کراچی ، سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں سے ہزاروں گاڑیوں کے ساتھ قافلے وفاقی دارالحکومت پہنچ رہے ہیں۔

http://

وزیراعظم عمران خان کی کال پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے آج ہونیوالے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں،مرکزی اسٹیج کے علاوہ سینئر لیڈرشپ کیلئے بھی خصوصی کنٹینر لگادیا گیا۔

جلسہ گاہ میں خواتین کیلئے خصوصی انکلوژر تیار کیا گیا ہے جہاں ہزاروں کرسیاں الگ سے لگادی گئی ہیں جبکہ خواتین انکلوژرکوحفاظتی شیٹس اورخاردارتار لگا کرالگ کیا گیا ہے۔

جلسہ گاہ میں مرد شرکا کیلئے 50ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں جب کہ نوجوانوں کیلئے ہدایات ہیں کہ وہ کرسیوں پر نہیں بیٹھیں گے اور وہ کھڑے ہو کر وزیراعظم سمیت دیگر مقررین کو سنیں گے۔

http://

پریڈ گراونڈ میں روشنی اور بجلی کے انتظام کیلئے جنریٹر پہنچا دیا گیا،اس کے علاوہ جلسے کی تیاریوں کی نگرانی کیلئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے رات گئے انتظامات کا جائزہ لیا جب کہ پی ٹی آئی رہنماوں کی بھی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

انتظامات اور مختلف شہروں سے آنے والے افراد کی تعداد کے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ وفاقی دارالحکومت کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،گلگت بلتستان سے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں قافلے رات ہی پہنچ گئے تھے جب کہ کچھ راستے میں ہیں۔

پشاور سے پرویز خٹک، فیصل آباد سے فرخ حبیب، لاہور سے حماد اظہر،کراچی سے اسد عمر،علی زیدی اور خرم شیر زمان کی قیادت میں قافلے پہنچیں گے، تحریک انصاف کے کارکن پارٹی ترانوں کے ساتھ ایک جشن کی صورت میں اسلام آباد کی جانب گامزن ہیں۔

0Shares

Comments are closed.