سبی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ،6 دہشتگرد ہلاک

58 / 100

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) بلوچستان کے علاقے سبی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ،6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، فائرنگ کا واقعہ سبی کے قریب ناگاو میں پیش آیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پہاڑی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق اطلاع پر کلیئرنس آپریشن شروع کیا تو دہشت گرد نے اپنے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

اعلامیہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں بی این اے سے تعلق رکھنے والے نصیب اللہ بنگلزئی عرف جہانگیر، پیر جان اور رکئی کلہوئی سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

یہ دہشت گرد سبی اور گردونواح میں سیکیورٹی پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے اور ان کا تعلق 20 جنوری کو انارکلی لاہور میں ہونے والے دھماکے سے بھی تھا۔

آئی ایس پی آر اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی شہید اور ایک زخمی ہوا ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

Comments are closed.