جتنا جلدی ممکن ہو وطن واپس پہنچنا چاہتا ہوں ، نوازشریف

55 / 100

لندن (زمینی حقائق ڈاٹ کام)سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میں جتنا جلدی ممکن ہو وطن واپس پہنچنا چاہتا ہوں ، نوازشریف کا کہنا ہے جوں ہی ڈاکٹروں نےاجازت دی اگلی فلائٹ پر پاکستان پہنچ جاؤں گا.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن سنتوش کمار بگٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سنتوش نے نواز شریف سے لندن میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر سابق وزیرخزانه اسحق ڈار بھی موجودتھے.

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا تھا کہ وہ جلد وطن واپس پہنچنا چاہتے ہیں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ وہ ملک کی معاشی صورت حال پر سخت رنجیده ہیں معاشی زبوں حالی ، مہنگائی اور بے روزگاری نے عام آدمی کا جینا دو بھر کر دیا ہے.

بلوچستان کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ مستحکم بلوچستان پرامن پاکستان کیلئے ناگزیر ہے مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان کے عوام اور اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے ہمیشه بھرپور کردار ادا کیا.

اس موقع پر سابق ایم پی اے بلوچستان اسمبلی سنتوش کمار بگٹی نے کاوی موساوی کی رپورٹ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا اس فیصلے نے شریف خاندان کے شفاف کردارپر مہر تصدیق ثبت کردی ہے.

سنتوش کمار بگٹی نے کاوے موسوی کا موقف سامنے آنے کے بعد یہ بات ثابت ہوگئی ہے که شریف خاندان کے خلاف کرپشن کے نام پر بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا گیا۔

Comments are closed.