پیشگوئی کررہا ہوں کہ عدم اعتماد والا میچ ہم جیتیں گے

53 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نےفضل الرحمان کو بارہواں کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب اس کے باہر ہونے کا وقت آ گیاہے ، عدم اعتماد سے ایک دن پہلے سب کو سپررائز دوں گا، وزیراعظم نے کہا ووٹنگ کا مرحلہ تو آنے دیں۔

وزیراعظم نےسپریم کورٹ کے رپورٹرز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا میری نیوٹرل والی بات کا غلط مطلب لیا گیا، نیوٹرل والی بات دراصل اچھائی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کے تناظر میں کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ فضل الرحمان سیاست کا بارہواں کھلاڑی ہے اور اس کے اب ٹیم سے باہر ہونے کا وقت ہو گیا ہے،عمران خان نے زور دیا کہ فوج کو غلط تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، مضبوط فوج ملک کی ضرورت ہے ، فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوجاتے.

عمران خان نے کہا سیاست کے لیے فوج کو بدنام نہ کیا جائے،ن لیگ اور پی پی کی سیاست چوری اور چوری چھپانا ہے، زرداری کے پاس پیسے کے علاوہ کونسا نظریہ ہے، شہباز شریف جیسے بڑے مجرم کے ساتھ میں کیوں بیٹھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی غلط فہمی ہو سکتی ہے کہ گھر بیٹھ جاؤں گا، کیا چوروں کے دباؤ پر استعفی دے دوں، میں کسی صورت استعفی نہیں دوں گا، کیا لڑائی سے پہلے ہاتھ کھڑے کردوں، پیشگوئی کررہا ہوں کہ عدم اعتماد والا میچ ہم جیتیں گے۔

وزیراعظم نے کہا ہر حکمران جماعت سے لوگ ناراض ہوتے رہتے ہیں،عمران خان نے بتایا کہ اپوزیشن نے دباؤ میں آکر اپنے سارے پتے ظاہر کردیے، عدم اعتماد کی تحریک کی ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپنے تمام پتے ظاہر کروں گا۔

ان کا کہنا تھا اپوزیشن کو معلوم ہی نہیں کہ عدم اعتماد کے دن ان کے کتنے لوگ رہ جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری نثار سے پچاس سالہ دوستی ہے، ان سے ابھی نہیں کچھ عرصہ پہلے ملاقات ہوئی ہے۔

Comments are closed.