پاکستان میں قیامت ڈھانے والا کورونا وائرس خود دم توڑ گیا

57 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں قیامت ڈھانے والا کورونا وائرس خود دم توڑ گیا، دو سال بعد ملک میں کورونا سے کوئی موت واقعہ نہیں ہوئی۔

این سی او سی کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا ہے جب کہ کورونا کی تشخیص کی شرح میں بھی کمی واقعہ ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تقریباً دو سال بعد پہلا روز ہے جس میں عالمی وبا کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے اور ملک بھر میں سے خیر کی خبر ملی ہے۔

جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 34 ہزار 476 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 443کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی شرح 1.28 فیصد رہی،اب تک پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 30 ہزار 333 ہو چکی ہے جبکہ 15 لاکھ 22 ہزار 862 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

Comments are closed.