یوم پاکستان، اوآئی سی وزرائے خارجہ کی موجودگی میں شاندار پریڈ

59 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)یوم پاکستان، اوآئی سی وزرائے خارجہ کی موجودگی میں شاندار پریڈ نے حاضرین کے دل موہ لئے، تقریب میں چین کے وزیر خارجہ بھی موجود تھے۔

مرکزی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جس میں مسلح افواج کے آرمڈ کور، ائیر ڈیفنس اور دیگر دستوں نے مارچ پریڈ و فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

یوم پاکستان کی پریڈ کے دوران میزائل، ایف 16، جے ایف 16 تھنڈر اور جے سی 30 طیاروں نے بھی شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا ، بردار ممالک کی بھر پور حاضری میں پاکستانیوں کا جذبہ دیدنی تھا۔

http://

یوم پاکستان کی اس تقریب میں آذربائیجان، ترکی، بحرین اور سعودی دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا ، اس موقع پر پنڈل میں موجود حاضری نے دل کھول کر خوب داد دی۔

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے شرکاء کوپریڈ میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا اور او آئی سی کے فلوٹ کو یوم پاکستان کی پریڈ میں خصوصی طور پر شامل کیا گیا،چینی وزیر خارجہ نے بھی یوم پاکستان پریڈ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

http://

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل اجمل خان نیازی اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں شرکت کی۔

صدر اسلامی جمہوریہ ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وفاقی وزراء بھی مرکزی پریڈ دیکھنے کے لیے موجود رہے۔

Comments are closed.