باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

حملے میں 2 جوان اور 3 شہری شہید

Pakistani soldiers cordon off a street leading to Christian colony following an attack by suicide bombers on the outskirts of Peshawar on September 2, 2016. Four suicide bombers who were trying to attack a Christian colony in Pakistan were killed early on September 2 during a gunfight with security forces outside the northwestern city of Peshawar, the army said. / AFP PHOTO / A MAJEED
56 / 100

فوٹو : فائل

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) باجوڑ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکار اور 3 شہری شہید ہو ئے، باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق باجوڑ میں دہشتگردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے نائب صوبیدار اشتیاق اور سپاہی کامران وطن پر قربان ہوگئے.

آئی ایس پی آر اعلامیہ کے مطابق 44 سالہ نائب صوبیدار اشتیاق کا تعلق نوشہرہ، 21 سالہ سپاہی کامران کا تعلق ضلع اورکزئی سے ہے جبکہ شہریوں میں عصمت، الہام اور بہادر شامل ہیں۔

سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ باردو برآمد کر لیا گیا، دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں، معصوم شہریوں کی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments are closed.