وفاقی کابینہ نے ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سمری منظور

58 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی کابینہ نے ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سمری منظور کرلی۔۔۔کل سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس دائر کردیا جائے گا۔

آرٹیکل 63 اے کے بارے میں صدارتی ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر کابینہ نے وزارت پارلیمانی امور کی سمری کی منظوری دی.

ذرائع کا کہنا ہے کو وفاقی کابنیہ نے سرکو لیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی ہے۔۔منظوری کے بعد ریفرنس صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا گیا ہے.

وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر صدر علوی منظوری دیں گے ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس کی.

ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کرنے سے قبل وفاقی کابینہ سے منظوری ضروری تھی ، صدارتی ریفرنس کل سپریم کورٹ میں دائر کر دیا جائیگا۔

Comments are closed.