اپوزیشن نے او آئی سی کانفرنس نہ ہونے دینے کی دھمکی دیدی

55 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)اپوزیشن نے او آئی سی کانفرنس نہ ہونے دینے کی دھمکی دیدی، بلاول بھٹو زرداری کی تجویز پر شہباز شریف نے بھی حمایت کردی.

متحدہ اپوزیشن نے پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے میں تحریک عدم اعتماد پیش نہ ہونے کی صورت میں ایوان میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

اپوزیشن اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بلاول نے کہا اگر اسپیکر نے غیرجمہوری سوچ اپنائی تو ساری اپوزیشن اور پارٹی کو مناؤں گا، اگر اسپیکر پیر کے دن عدم اعتماد پیش نہیں کرتے تو ہم ایوان سے نہیں اٹھیں گے.

انھوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ پھردیکھتےہیں آپ او آئی سی کی کانفرنس کیسے کرتے ہیں؟ ہم وہاں اسی فلورپربیٹھے رہیں گے جب تک ہمارا حق نہیں دیا جاتا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ سازش پکانے کی کوشش کررہے ہیں کہ تشدد سے ووٹ کا حق استعمال نہ کرنے دیں لیکن پاکستان کے عوام اور قوم کو مبارکباد دیتا ہوں عمران اکثریت کھوچکےہیں.

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی تجویز کی حمایت کی.

Comments are closed.