رکن قومی اسمبلی علی خان جدون کے بردار نسبتی کو قتل کر دیا گیا

58 / 100

درگئی(ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی علی خان جدون کے بردار نسبتی کو قتل کر دیا گیا، قتل کی لزرہ خیز واردات سخاکوٹ میں کی گئی.

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد سے رکن قومی اسمبلی علی خان جدون کے برادر نسبتی شہزادہ خرم کو سخاکوٹ تور پل کے قریب فاٸرنگ کرکے قتل کیا گیا.

شہزادہ خرم شہزادہ میاں گل امیرزیب کا نواسہ, شہزادہ بہرِکرم کا پوتا اور علی خان جدون ممبر قومی اسمبلی این اے 16 کا برادر نسبتی تھا.

شہزادہ خرم مرحوم کیلئے فاتحہ گاؤں مسامینہ تحصیل درگئی, ضلع ملاکنڈ میں ادا کی جائیگی، بشیر خان سواتی اور ان کے خاندان نے شہزادہ خرم کے قتل پر دکھ کا اظہار اور مغفرت کی دعا کی ہے.

Comments are closed.