سندھ میں گورنر راج کی سمری تیار، جمہوریت کیخلاف سازش کے شوائد مل گئے

53 / 100

اسلام آباد( ویب ڈیسک)سندھ میں گورنر راج کی سمری تیار، جمہوریت کیخلاف سازش کے شوائد مل گئے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں سندھ میں گورنرراج کی سمری پیش کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوگی ، جس میں شیخ رشید سندھ میں گورنر راج کی سمری پیش کریں گے، اس ملاقات کی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی تصدیق کی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ شیخ رشید نے کہا ہے ملک میں جمہوریت کیخلاف سازش کے شواہدملے ہیں، شواہدمیریپ اس ہیں اوروزیراعظم کو بھی پیش کروں گا۔

رپورٹ میں شیخ رشید کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وزیرداخلہ کہتے ہیں کہ وہ کل سہ پہر3بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے اور اگر کسی بھی عدالت میں مجھے چیلنج کیا توثبوت سامنے لاؤں گا۔

دوسری جانب سندھ میں گورنرراج کے معاملے پر وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطح کااجلاس طلب کرلیا ہے ، اجلاس کی صدارت وفاق وزیرداخلہ شیخ رشید کریں گے۔

وزارت داخلہ میں ہونے والے اس اجلاس میں سندھ میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور سندھ میں امن کی خراب صورتحال کے تناظر میں سمری تیار کی جائے گی۔

واضح رہے گذشتہ روز شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں گورنرراج کی تجویز دی تھی ، جس پر وزیراعظم نے بھی گورنر راج کی تجویز کی تائید کی تھی،بعض دیگر وزراء بھی سندھ ہاوس میں جمہوریت مخالف سرگرمیوں پر گورنر راج کے حامی ہیں۔

Comments are closed.