عمران خان پر آرٹیکل چھ لگتاہے، چیئرمین نیب بھی جائے گا، شاہد خاقان عباسی

55 / 100

کراچی( ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم لیگی رہنما رہنما نے کہا عمران خان پر آرٹیکل چھ لگتاہے، چیئرمین نیب بھی جائے گا، شاہد خاقان عباسی نے متوقع حکومتی تبدیلی کے تناظر میں کہا چیئرمین نیب کے دن بھی گنے جا چکے ہیں۔

کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھانیب ملک کاسب سے کرپٹ ادارہ بن چکاہے۔

انھوں نے سوال کیا کہ چیئرمین نیب بتائیں چار برسوں میں کتنے سیاستدانوں کا احتساب کیا ہے؟سابق وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین کا کام لوگوں پر جعلی مقدمے بنانا اور پیسے پکڑنا ہے۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان پرآئین توڑنے کاآرٹیکل6 لگتاہے، صوبوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ سندھ میں گورنرراج لگایاجارہاہے، گورنر راج لگانا ہے تو پنجاب میں لگائیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار بھی اکثریت کھوچکے ہیں، حکومت کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں بچا، ان کے جانے کے دن آ چکے ہیں۔

ارکان کی مبینہ خریداری سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پیسے دینا حکومتوں کا کام ہوتا ہے، ایسی کوئی مثال نہیں کہ اپوزیشن نے اراکین کو پیسے دیئے ہوں۔

انھوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ حکومت اس وقت ایک ارب دینے کو تیار ہیں، اسپیکر بھی جان لیں وہ آئین سے بالاتر نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم شفاف الیکشن چاہتے ہیں اقتدارنہیں چاہتے۔

Comments are closed.